دو ہفتوں پر مبنی لاہورانٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ڈیزائن سمٹ اختتام پذیر ہو گئی

دو ہفتوں پر مبنی لاہورانٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ڈیزائن سمٹ اختتام پذیر ہو گئی

  

لاہور(پ ر )دو ہفتوں پر مبنی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ڈیزائن سمٹ اختتام پذیر ۔سمٹ میں دنیا بھر سے مختلف شعبہ جات سے وابستہ 30ماہرین دو ہفتوں تک سمٹ میں شریک رہے ۔ دنیا بھر سے تیس انوویٹرز ڈویلپمنٹ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے انفارمیشن کیمونیکیشن ٹیکنالوجی کی تکمیل کے لئے دو ہفتے تک لاہور میں ایک ساتھ جمع رہے ۔شرکاء نے لاہور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ڈیزائن سمٹ کے اختتامی سیشن کے دوران ہیلتھ ، زراعت اور قدرتی آفات کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے سے متعلق تجاویز پیش کیں۔انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ انوویشن نیٹ ورک نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے دو ہفتوں پر مشتمل سمٹ کا اہتمام کیا تھا ۔

ڈویلپمنٹ لیب کے کل 30شرکاء میں سے 12پاکستانی تھے جبکہ دیگر کا تعلق مرکزی اور جنوبی امریکہ ، شمالی امریکہ، افریقہ ، مشرق وسطیٰ ،یورپ ، آسٹریلیا اور دیگر ایشیائی ممالک سے تھا۔اس سال بشمول سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے ماہرین ،الیکٹریکل انجینئرنگ ، ڈیزائن ، ہیلتھ ، ایگریکلچر اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ ماہرین /انوویٹرز کو درخواستوں کے عمل سے گزار کر منتخب کیا گیا ۔پہلی ڈویلپمنٹ ڈیزائن سمٹ 2007میں ایم آئی ٹی میں منعقد کی گئی ۔ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ڈیزائن سمٹس کا مقصد تمام شعبہ زندگی سے وابستہ مختلف شعبہ جات میں ماہر افراد کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ مشترکہ کاوشوں سے کم لاگت کی معیاری اشیاء کی پیداوار ممکن بنائی جا سکے جس سے غربت کی زندگی گزارنے والے افراد کی زندگیاں بھی بہتر بنا ئی جا سکیں۔شرکاء نے دو ہفتوں پر مبنی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ڈیزائن سمٹس کے دوران کمیونٹیز سے ملاقاتیں بھی کیں تاکہ چیلنجز کے بارے میں آگاہی لی جا سکے اور کمیونٹی اراکین کے تعاون سے مشکلات کا حل نکالا جا سکے ۔

مزید :

علاقائی -