لاہور سے کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

لاہور سے کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

  

لا ہور (خبر نگا ر ) پولیس نے لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ، ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ، قبضے سے بارودی مواد برآمدکر کے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حساس ادارو ں کی نشاند ہی پر پو لیس نے کا رروا ئی کرتے ہو ئے بند روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے علی فراز نامی دہشتگرد کو گرفتار کر لیا قبضے سے ایک کلو بارودی مواد، 2 ڈیٹونیٹر اور بڑی مقدار میں بال بیئرنگ برآمد کرلئے ، سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام علی فراز ہے اور وہ لاہور ہی کے علاقے مرغزار کا رہائشی ہے۔سی آئی اے پولیس کے مطابق علی فراز نے اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور اسے بس اڈے کی ریکی اور بھیڑ کے وقت بم نصب کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا جانا تھا۔ پولیس نے علی فراز کے دیگر ساتھیوں کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔دہشتگرد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منقتل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -