آئی جی پنجاب کا پولیس کو لاہور سمیت تمام اضلاع میں الرٹ رہنے کا حکم

آئی جی پنجاب کا پولیس کو لاہور سمیت تمام اضلاع میں الرٹ رہنے کا حکم

  

لاہور(کرائم رپورٹر) سانحہ چار سدہ کے بعد آئی جی پولیس پنجاب نے پنجاب کے تمام اضلاع بلخصوص لاہور میں سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ قرار دیتے ہوئے پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے ۔اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو پولیس کو بھی چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز آئی جی پولیس پنجاب کی نگرانی میں ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پنجاب کے تمام اعلیٰ افسران کو ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع کے تعلیمی اداروں میں لگائے جانے والے سیکیورٹی کیمرے اور دیگر انتظامات کا ازسر نو جائزہ لیا جائے اور محکمہ تعلیم کے افسران سے میٹنگ کر کے سکولوں کی سیکیورٹی کو بہتر کیا جائے جن سکولوں میں سیکیورٹی کے ناقص یا غیر معیاری انتظامات ہیں انہیں بند کرنے کا حکم جاری کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق لاہور میں 27کے قریب سکولوں کو سیکیورٹی کے ناقص انتظامات قرار دے کر بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جب تک ان سکولوں میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں ہوتے اس وقت تک ان سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہے ۔

مزید :

علاقائی -