الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر پابندی کے حکم میں 27جنوری تک توسیع

الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر پابندی کے حکم میں 27جنوری تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر پابندی کے حکم میں 27جنوری تک توسیع کرتے ہوئے پیمراکو ہدایت کی کہ الطاف حسین کی تقاریر کے حوالے سے سی ڈیز کی نقول 27جنوری تک فریقین کے وکلاء کو فراہم کی جائیں۔جسٹس سید مظاہر علی اکبرنقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے روبرو ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین پرحساس اداروں کے خلاف تقاریر کرنے پر غداری کا مقدمہ جبکہ ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے ممبران کو نااہل قراردینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزارسردارآفتاب ورک ایڈوکیٹ کے وکیل احمد اویس کی سپریم میں مصروفیت کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ،عدالت میں ایم کیو ایم کی جانب سے عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ پیش ہوئیں ،عدالت میں پیمرا کے نمائندے نے الطاف حسین کی حساس اداروں کے خلاف کی گئی تقاریر کی سی ڈیز کا ریکارڈ پیش کیا۔ فاضل عدالت کو آگاہ کیا گیاکہ سانحہ باچاخان یونیورسٹی کی وجہ سے بار عہدیداروں نے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے جس کی وجہ سے کیسز کی سماعت نہیں کی جارہی جس پر کیس کی مزید سماعت 27جنوری تک ملتوی کردی گئی اورپیمرا کو ہدایت کی گئی کہ متعلقہ سی ڈیز کی نقول فریقین کے وکلاء کو فراہم کی جائیں۔

مزید :

علاقائی -