سی سی پی اوامین وینس کوتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری

سی سی پی اوامین وینس کوتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے سی سی پی اوامین وینس کوتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس فیصل زمان خان نے قلعہ گوجرسنگھ پولیس لائن میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحسن علی کی درخواست پرسماعت کی۔ عدالت میں درخواست گزارکی جانب سے شازیہ پرویزبٹ ایڈووکیٹ نے پیش ہوکرموقف اختیارکیا کہ اس کے موکل نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سب انسپکٹرکے عہدے کے لئے امتحان دیا،پی بی ایس سی نے تحریری امتحان کے بعد اسے 21جولائی 2014ء کوسب انسپکٹر کے عہدے کے لئے منتخب کرلیا جس کے بعداس نے قدکی پیمائش کے لئے سروسز ہسپتال رجوع کیا ،لیکن میڈیکل بورڈنے قدکی پیمائش کے حوالے سے دومتضادرپورٹس دیں۔ قدکی پیمائش کے حوالے سے متضاد رپورٹس آنے پر درخواست گزارنے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے 4دسمبر2015ء کو درخواست نمٹاتے ہوئے سی سی پی اوکو قدکی پیمائش کی درستی کے حوالے سے 15روزمیں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل ہائیکورٹ کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کی۔ عدالتی حکم کے باوجودسی سی پی اونے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے استدعاکی کہ حکم عدولی پر سی سی پی او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -