میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

  

لاہور(نامہ نگار)میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کی 57 مخصوص نشستوں پر 188امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں، ریٹرنگ آفیسر محمود مسعود تمنا نے امیدوارں کو آج 10بجے کے لئے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے طلب کیا ہے ۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور میں خواتین کے لئے 25نشستیں مخصوص ہیں۔ لیبر،ٹیکنوکریٹس اور اقلیتوں کے لئے10 ،10 اوریوتھ کے لئے دو نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ میڑوپولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے لئے ساندہ روڈ پر پنجاب لوکل گورنمنٹ کمپلیکس میں ریٹرننگ آفیسر محمود مسعود تمنا کے پاس امیدوارں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے 57محصوص نشستوں کے لئے 188امیدوارں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ریٹرنگ افیسر کے دفتر میں دن بھر امیدوارں کا رش لگا رہا کاغذات جمع کرانے کے لئے امیدوارں نے نیشنل بینک میں2ہزار فیس جمع کرائی جبکہ 15ہزار روپے فیس پارٹی ٹکٹ کے لئے اپنی پارٹی کو جمع کرائے زیادہ تر امیدوارں کا تعلق مسلم لیگ (ن)سے ہے کاغذات جمع پر امیدوارں کے حامیوں نے ان کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ دوسری جانب لاہور کی 274 یونین کونسلوں سے بھی مخصوص نشستوں پر امیدوارں نے اپنے متعلقہ ریٹرنگ افسران کو کاغذات جمع کرا رہے ہیں۔ ٹاؤن ہال میں یونین کونسل کی نشستوں پر منتخب ہونے کے خواہشں مند امیدوارں کا رش لگا رہا ہر یونین کونسل میں خواتین کے لئے دو ، ورکر، یوتھ اور اقلیت کے لئے ایک، ایک سیٹ مختص ہے، کل امیدوارں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی۔

مزید :

علاقائی -