سابق وزیر اعظم راجہ پرویز ،سراج الحق ،مولانا فضل الرحمان اورایم این ایز کی چارسدہ آمد

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز ،سراج الحق ،مولانا فضل الرحمان اورایم این ایز کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورورپورٹ) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق ، وزیر اعلی خیبر پختون خواہ ، ایم کیو ایم سنیٹر میاں عتیق ، ایم این اے عبدالوسیم ، اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین،جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان ، سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے لواحقین اور زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی چارسدہ ہسپتال آمد ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے دوسرے روز بھی سیاسی ، سماجی اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے با چا خان یونیورسٹی چارسدہ کا دورہ کرکے واقعہ پر شدید غم و عصے کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں مذکورہ شخصیات نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ کا دورہ کرکے زحمیوں کی عیادت بھی کی جبکہ بعض رہنماؤں نے شہداء کے گھروں پر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔