ٹڈاپ اسکینڈل کے مقدمات کی سماعت 18 فروری کو ہوگی

ٹڈاپ اسکینڈل کے مقدمات کی سماعت 18 فروری کو ہوگی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کے17 مقدمات کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں زیر سماعت ٹڈاپ اسکینڈل کی سماعت ہوئی جہاں17 مقدمات میں نامزد عبدالکریم داود اور دیگر ملزمان عدالت میں موجودتھے اور فرد جرم عائد کی جانی تھی تاہم وکلا کے یوم سیاہ کے باعث عدالت نے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے اعجاز نیازی کے ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع کردی ۔اعجاز خان نیازی پر ٹڈاپ اسکینڈل میں قومی خزانے کو دوکروڑ 8 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے ملزم کی3 روز قبل ضمانت مسترد ہوئی تھی جس کے بعد اسے عدالت سے ایف آئی اے نے گرفتار کیاتھا

مزید :

کراچی صفحہ اول -