کراچی ،سانحہ چار سدہ پر وکلا نے یوم سیاہ منایا

کراچی ،سانحہ چار سدہ پر وکلا نے یوم سیاہ منایا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ چار سدہ پر وکلا کی جانب سے جمعرات کو یوم سیاہ منایاگیا اور تعزیتی اجلاس بھی منعقد کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ چار سدہ کے بعد سندھ بار کونسل کی جانب سے صوبہ بھر میں بار ایسوسی ایشنز سے یوم سیاہ منانے کی اپیل کی گئی تھی ۔یوم سیاہ کی اپیل پر سندھ ہائی کورٹ ،سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں سیاہ پرچم لہرائے گئے وکلا نے بازوں پر سیا ہ پٹیاں باندھیں اور جنرل باڈی اجلاس منعقد کیے ۔ہائی کورٹ بار نے اجلاس میں واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونا چاہیے اور ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔وکلا رہنماؤں نے کہا کہ یہ وقت اتحاد کا ہے۔ انٹیلی جنس ادارے اس قسم کے واقعہ کی اطلاع پہلے دے چکے تھے لیکن ا س پر توجہ نہیں دی گئی یہ بھی مجرمانہ غفلت ہے وکلاعدالتی کارروائیوں میں بھی پیش نہیں ہوئے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -