وزیر اعلیٰ نے کرپشن کیسز کے مفرور ملزمان کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ نے کرپشن کیسز کے مفرور ملزمان کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لے لیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ ان کا جائزہ لیکرانہیں فوری رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے بعض اخبارات میں کرپشن کے کیسز کے 500 ملزمان کے مفرور ہونے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کو حکم دیا کہ وہ اس کا فوری طور جائزہ لیں اور اس کی تحقیقات کرکے اس حوالے سے 10 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ کرپشن میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاسکے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -