شہید پروفیسر ڈاکٹر حامد کے لواحقین کیلئے مراعات دینے کا مطالبہ

شہید پروفیسر ڈاکٹر حامد کے لواحقین کیلئے مراعات دینے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ)اہلیان صوابی نے باچا خان یونیورسٹی چار سدہ کے کئی معصوم بچوں کو بچانے اور خود دہشت گردوں کا د لیرانہ مقابلہ کر نے والے شہید پروفیسر ڈاکٹر حامد حسین کے لواحقین کو شہید پیکیج کے تحت مراعات دینے ، یونیورسٹی کے کیمسٹری بلاک ان کے نام سے منسوب کر نے اور صوابی میں شہید پروفیسر ڈاکٹر حامد حسین کے نام سے ایک جدید تعلیمی ادارہ قائم کر نے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں انجمن نوجوانان شیر داد خیل صوابی کے صدر عطاء المنعم نے میڈیا کوبتایا کہ چونکہ یونیورسٹی میں حملے کے دوران جس دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ پروفیسر ڈا کٹر حامد حسین نے کیا اس نے دنیا بھر میں کرنل شیر خان نشان حیدر کی طرح نہ صرف ضلع صوابی بلکہ پاکستان کا نام روشن کر دیا ۔ ان کے شجاعت اور دلیری کا اعتراف خود یونیورسٹی کے طلبہ نے کیا شہید نے جان کی پر واہ کئے بغیر معصوم بچوں کو بچانے کے لئے جام شہادت نوش کیا اور یوں اس نے کئی قیمتی جانوں کو بچا لیا۔ اور اپنی پستول سے دہشت گردوں پر فائرنگ کر تے ہوئے شہید ہو گئے۔ لہٰذا شہید کے اس شجاعت اور دلیری کے اعتراف کے طور پر حکومت صوابی میں ان کے نام سے ایک جدید تعلیمی ادارہ قائم کر نے کے علاوہ باچا خان یونیورسٹی کے کیمسٹری بلاک ان کے نام سے منسوب کیا جائے اسی طرح شہید پروفیسر ڈاکٹر حامد حسین سمیت تمام شہداء اور زخمیوں کے لئے فوری طور پر حکومت معاوضے کاا علان کریں کیونکہ شہید پروفیسر کنٹریکٹ بنیاد پر تعینات تھے اور کچھ دنوں بعد فارغ ہونے والے تھے اس لئے اس کی کوئی پنشن وغیرہ نہیں تھی لہٰذا صوبائی حکومت جلد معاوضہ دینے کا اعلان کریں #