باچا خان یونیورسٹی پر حملہ ،وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

باچا خان یونیورسٹی پر حملہ ،وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر) خیبر پختونخواہ میں پشاور ہائی کورٹ بارکونسل کی کال پر ملک دیگرصوبوں کی طرح خیبر پختونخواہ باالخصوص پشاور میں چارسد ہ میں باچاخان یونیورسٹی پردہشت گردوں کے حملے کے خلاف وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا کوئی وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور انصاف کے طلب گارپیشی پرآئے ہوئے عدالتوں میں رلتے رہے اسی دوران جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس کانسٹیبل سے غلطی سے فائر ہوا جس کی وجہ سے وکلاء اورپیشی پر آئے ہوئے لوگوں میں بھگدڑ مچ گیا اور وہاں پرموجود وکلاء اور لوگوں کی بھگدڑ کے دوران ایک دوسرے کے اوپر چڑھتے گئے اور بعض وکلاء تو ڈسٹرکٹ سیشن جج کے کمرے میں خود کو تحفظ دینے کیلئے داخل ہوگئے معلومات ہونے پر لوگوں اوروکلاء کی جان میں جان آگئی کیونکہ گذشتہ روزچارسدہ میں افسوس ناک واقع ہوا تھا جس پر وکلاء اور پیشی پر آئے ہوئے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا ۔