شہیدوں کے لواحقین کو اندر اجازت نہ ملنے پر طلباے کا احتجاج

شہیدوں کے لواحقین کو اندر اجازت نہ ملنے پر طلباے کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ) باچا خان یونیورسٹی کے مشتعل طلباء کا وزیر اعلیٰ کی یونیورسٹی آمد پر مظاہرہ ۔وی آئی پی لوگوں کو یونیورسٹی کے اندر جانے کی اجازت مل رہی ہے جبکہ جن لوگوں نے جانوں کی قربانیاں دی ان کے لواحقین کو یونیورسٹی کے اندر نہیں جانے دیا جارہا ۔ تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی کے طلباء نے وزیراعلیٰ کی آمدپر یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرہ بازی کی ۔ مشتعل طلباء کا موقف تھا کہ ان کے ساتھیوں اور رشتہ داروں نے جانوں کی قربانی دی مگر ان کو یونیورسٹی نہیں داخل ہونے دیا جارہا ہے جبکہ وی وی آئی پی کو نمائشی پروٹوکول دیا جارہا ہے جو ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ بعد ازاں پولیس کے اعلیٰ حکام کی مداحلت پر مظاہرین کو اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔