ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کرینگے:راجہ پرویز اشرف

ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کرینگے:راجہ پرویز اشرف

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں اور پوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے ۔ شہداء ہمارے بچے ہیں۔ پوری قوم یکجا ہو کر دہشت گردی کو ملیامیٹ کرنے کیلئے میدان میں نکلیں۔ وہ سانحہ با چاخان یونیورسٹی کے زحمیوں کی عیادت کے بعد چارسدہ ہسپتال میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر حانزادہ خان اور جنرل سیکرٹری انجینئر ہمایون خان بھی موجود تھے ۔ سابق وزیر اعظم نے پولیس اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی بر وقت کاروائی سے دہشت گردوں کو زیادہ نقصان کا موقع نہیں ملا ۔ پیپلز پارٹی حکومت اور پاک فوج کا دہشت گردی کے خاتمے میں بھر پور معاونت کر رہی ہے ۔ تمام سیاسی قائدین کو اپنے اختلافات ختم کرکے دہشت گردی کے خلاف اکٹھا ہو نا ہو گاتاکہ قوم کو مثبت پیغام ملے اور قوم بھی سیاسی قیادت کے نقش قدم پر چل کر دہشت گردوں کے خلاف ایکا کرے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -