خیبر پختونخو ااسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاقات کااجلاس

خیبر پختونخو ااسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاقات کااجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاقات اورسرکاری یقین دہانیوں کا ایک اجلاس جمعرا ت کے روز ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ڈاکٹرمہرتاج روغانی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورکے کانفرنس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمن ،ممبران صوبائی اسمبلی محترمہ نجمہ شاہین،یاسین خان خلیل ،منور خان ایڈوکیٹ اورشاہ حسین کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔کمیٹی نے ایم پی اے مولانا لطف الرحمن کی تحریک استحقاق جومحکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم سے متعلق تھی اورجس میں پی اراو کو ڈپوٹیشن پر محکمہ میں بھیجوانے کے حوالے سے امورشامل تھے کوزیربحث لایاگیا۔ کمیٹی نے محکمہ کے سیکرٹری کو آئندہ اجلاس میں طلب کیااورمذکورہ اہلکارکو ان کے ساتھ ڈپوٹیشن پررکھنے کے احکامات صادر کیے۔اس طرح اراکین صوبائی اسمبلی قربان علی اورسید جعفرشاہ کی تحاریک استحقاق جوکہ پی اے سی کے حوالے سے ایک مقامی روزنامے کی خبر سے متعلق تھی کو بھی زیر غور لاکرنمٹادیاگیا۔کمیٹی نے محکمہ صحت میں گریڈ 6 کے ملازم کی بھرتی سے متعلق رکن صوبائی اسمبلی و جیہ الزمان کی تحریک استحقاق پرمعاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیا ۔ اسی طرح کمیٹی نے ایم پی اے محموداحمد خان اور ایم پی اے نورسلیم ایڈوکیٹ کی تحا ریک استحقاق پرکاروائی بھی آئندہ اجلاس تک موخر کردی