سانحہ چارسدہ ، جے یو آئی متاثرہ خاندانوں کیساتھ کل یوم یکجہتی منائے گی

سانحہ چارسدہ ، جے یو آئی متاثرہ خاندانوں کیساتھ کل یوم یکجہتی منائے گی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن کی اپیل پر جے یو آئی کل جمعہ22جنوری کو یوم دعا اورسانحہ چارسدہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر منائے گی مو لا نا فضل الرحمن نے علماء خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خطابات میں سانحہ چار سدہ کی مذمت کریں اور اس واقعہ میں شہید ہو نے والوں کے لیئے مغفرت کی اور لواحقین کے لیئے صبر کی دعا کریں مو لانا فضل الرحمن نے سانحہ چار سدہ کے واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ معصوم لو گوں کی زندگیو ں سے کھیلنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی حملے میں معصوم لو گوں کو نشانہ بنا یا گیا ہے جس کی اسلام قطعا اجازت نہیں دیتا اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں قوم کیسا تھ ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -