چارسدہ میں سانحہ کے بعد دوسرے روز فضاء سوگوار

چارسدہ میں سانحہ کے بعد دوسرے روز فضاء سوگوار

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد چارسدہ میں دوسرے روز بھی سوگ اورہو کا عالم رہا ۔ ۔بیشتر شہداء کونماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ سانحہ کے سوگ میں تمام تجارتی مارکیٹ اور عدالتیں سوگ میں رہے جبکہ قومی پرچم سرنگوں رہا ۔ بیشتر پرائیوتعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سرکاری تعلیمی ادارے کھلے رہے مگرطلباء کی حاضری معمول سے کم رہی۔طلباء اور اساتذہ کرام نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر ہمارا حوصلہ پست نہیں کرسکتے اور علم کی روشنی سے دہشت گردوں کے گھروں میں روشنی لائینگے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -