چارسدہ ،حساس ادروں کی کارروائی ،حملہ میں ملوث 5 دہشتگرد گرفتار

چارسدہ ،حساس ادروں کی کارروائی ،حملہ میں ملوث 5 دہشتگرد گرفتار

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) حساس اداروں کی کاروائی ۔ باچا خان یونیورسٹی میں حملے میں ملوث پانچ دہشت گرد گرفتار۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مہمندایجنسی سے ہے ۔ نامعلوم مقام پر منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے نوشہرہ روڈ پر ایک بڑی کاروائی کے دوران باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں ملوث پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے مامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تمام گرفتاریاں موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں براہ راست ملوث تھے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -