کراچی،ذکریا قتل کیس کی سماعت26 جنوری تک ملتوی

کراچی،ذکریا قتل کیس کی سماعت26 جنوری تک ملتوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے ذکریا قتل کیس کی سماعت26 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔یکم جنوری کو گذری تھانے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ذکریا کی والدہ نے درخواست دی تھی کہ ذکریا کو پولیس نے حراست میں لیا تھا اور اس کے بعد اس کو قتل کرکے پولیس مقابلہ ظاہر کیا گیا جو کہ غلط ہے پولیس مقابلہ قرار دینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے ۔درخواست کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں ہوئی جہاں بیان ریکارد کرانے کے لیے آئے اہلکاروں کو عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی وہ آئندہ سماعت پر وکلا کے ساتھہ آئیں جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان شہریار کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار الطاف حمزہ اور مدثر کے ریمانڈ میں 24 فروری تک توسیع کردی جبکہ ڈالمیا کے علاقے میں شوقیہ ڈکیتی کرنے والے دیور بھابی خالد اور راحیلہ کو3فروری تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -