بھا ر ت دہشت گردو ں کی پشت پنا ہی کر رہا ہے،ڈا کٹرقیوم سو مرو

بھا ر ت دہشت گردو ں کی پشت پنا ہی کر رہا ہے،ڈا کٹرقیوم سو مرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی برا ئے اوقا ف و مذہبی امو ر ڈا کٹر عبدالقیوم سو مرو نے باچا خان یونیورسٹی چارسد ہ میں دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکے گا اور نہ ہی تعلیم اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پا کستا ن میں اس قسم کی دہشت گر دی کے وا قعا ت میں بھا ر ت دہشت گردو ں کی پشت پنا ہی کر رہا ہے ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کامیابی ہماری ہوگی دہشت گردی کے ناسور کو ہر حال میں جڑسے اکھاڑ پھینکا جائے گا ۔دہشت گر دو ں کے خلا ف آپریشن ضر ب عضب کا میا بی کے ساتھ جا ری ہے دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی قوم اور ملکی سا لمیت کے تما م ادارے یکجا اور متحد ہیں ۔دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی اور ان کا چن چن کر خاتمہ کیا جائے گا ۔ انہو ں نے دہشت گردی کے اس واقعہ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔بعد ازا ں وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصوصی برا ئے اوقا ف و مذہبی امو ر ڈا کٹر عبد القیو م سو مرو نے جما عت اہلسنت کے دفتر کا دو رہ کیا اور شا ہ تر اب الحق قا در ی ،حا جی محمد حنیف طیب سمیت دیگر علما ء سے ملا قا ت کی اور ملکی مو جو دہ حا لا ت کے بارے میں تبا دلہ خیا ل کیا ۔