پاکستان کا منفرد اعزاز ، ٹی سی ایف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت

پاکستان کا منفرد اعزاز ، ٹی سی ایف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستا ن میں پسماندہ طبقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے والی ملک کی صف اول کی این جی او دی سٹیزن فاؤنڈیشن (The Citizen Foundation) کے بانی ڈائریکٹر اور چیئرمین مشتاق چھاپرا سوئزرلینڈ کے شہر ڈیوس۔کلوسٹرز میں 20جنوری سے 22جنوری کے دوران منعقد ہونے والی تین روزہ ورلڈ اکنامک فورم (World Economic Forum) کے 46 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ یہ پاکستان کے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے کیونکہ ٹی سی ایف اس سال ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے والی واحد غیر منافع بخش این جی او ہے۔ گزشتہ سال ٹی سی ایف کو شواب فاؤنڈیشن کے ساتھ سوشل انٹریپرینیور آف ایئر 2015 کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ ورلڈ اکنامک فورم کے 46 ویں سالانہ اجلاس میں 40 سربراہان مملکت کے علاوہ ڈھائی ہزار کاروباری اور سماجی رہنما رہنما شریک ہوں گے۔ اس سال اجلاس کا عنوان 'چوتھے صنعتی انقلاب میں مہارت' ہے جس کے ایجنڈے میں موجودہ اہم مسائل جیسے سیکورٹی، ماحولیاتی تبدیلی اور نئی عالمی ترقی اور اشیاء4 کی اشیاء کی قیمتیں شامل ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں ٹی سی ایف کی شرکت سے متعلق بانی ڈائریکٹر اور چیئرمین مشتاق چھاپرا نے بتایا، "دنیا میں بہتری لانے کے ورلڈ اکنامک فورم کے عزم کے ساتھ ٹی سی ایف کا ارادہ ہے کہ پاکستان بھر میں انتہائی پسماندہ اور غربت سے دوچار افراد کو تعلیم کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔ پاکستان کو محفوظ اور مستحکم بنانے اور دنیا کو خوبصورت اور محفوظ تر بنانے کے لئے تعلیمی مواقع کی یکساں فراہمی کو یقینی بنانے کی بنیادی ضرورت ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -