نجی تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیا د پر حل کریں گے،نثا ر کھوڑو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے وفد نے چیئر مین سید خالد شاہ کی قیادت میں سینئر وزیر تعلیم نثا ر احمد کھوڑو سے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ان کے چیمبر میں ملا قات کی وفد میں حیدر آباد ، میر پور خاص، ٹنڈ و الہٰ یا ر ، عمر کوٹ، لاڑکا نہ اور شکار پور کے عہدیداران شامل تھے اس موقع پر پرائیویٹ انسٹی ٹیو شنز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منسو ب حسین صدیقی بھی موجو د تھے اجلاس میں خالد شاہ نے وزیر تعلیم کے سامنے سندھ کے نجی تعلیمی اداروں کو درپیش متعد د مسائل پیش کیے جن میں نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن و Reneval اور کاؤنٹر سائن پر وسیس کو آسان اور عام فہم بنا نے پر خصو صی طور پر گفتگو کی گئی۔ سید خالد شاہ نے مزید کہا کہ اگر رجسٹریشن کے مسائل کم ہو ں اور طریقہ کا ر کو مزید آسان بنا دیا جائے تو غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے زیادہ سے زیا دہ تعداد میں رجسٹریشن کے دائرہ کار میں آجائیں گے ورنہ رجسٹریشن اور Reneval کے مشکل طریقہ کار سے بچتے ہوئے وہ دیگر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی طرح خاموشی سے اپنے ادا رے چلا تے رہیں گے ۔جس پر وزیر تعلیم نثا ر احمد کھوڑو نے تمام مسائل غور سے سنے اور کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیا د پر حل کرائینگے اور جس حد تک بھی ممکن ہوا آپ کی جانب سے پیش کر دہ رجسٹریشن وReneval اور کاؤنٹر سائن کے پرو سیس کو آسان تر بنا ئینگے انہوں نے چیئر مین سید خالد شاہ کو خصوصی طور پر مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ آپ نجی تعلیمی اداروں کی تنظیم کے سربراہ ہیں لہٰذاآپ غیر رجسٹر ڈ نجی تعلیمی اداروں کی رہنمائی کر تے ہوئے انہیں رجسٹریشن کے دائرہ کا ر میں شامل کر یں تاکہ سند ھ بھر میں موجود نجی تعلیمی اداروں کا ایک Authentic ڈیٹا مرتب کیا جاسکے۔ اس موقع پر موجو د ڈائریکٹر جنرل منسو ب حسین صدیقی کو مذکو رہ مسائل کے حل کے حوالے سے رپو رٹ تیا ر کر نے کی ہدایت کی بعد ازاں سید خالد شاہ نے سینئر وزیر تعلیم سے اظہار تشکر کیا۔