سندھ حکومت کی غفلت سے تھرمیں موت کارقص جاری ہے،اسلم ابڑو

سندھ حکومت کی غفلت سے تھرمیں موت کارقص جاری ہے،اسلم ابڑو

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صحرائے تھر میں سندھ حکومت کی غفلت ،نااہلی سے تھرمیں موت کارقص جاری ہے ،بھوک و افلاس میں مبتلا مزید 4بچے موت کی وادی میں جاچکے ہیں، یکم جنوری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 تک جا پہنچی ہے،تھر کے مختلف علاقوں کے لوگوں کو ہیلتھ یونسٹس میں طبی امداد ک سہولیات ناپیدہیں،بھوک سے ماؤں کی کھوکھ اجڑرہی ہے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیا ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا، اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ اسلام کوٹ، ڈپلو اور تھر کے علاقوں کے لوگوں نے اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی اور ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کی شکایت عام ہوچکی ہے،سیکرٹری اطلاعات نے حکام سے متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹروں کی موبائل ٹیمیں روانہ کی جائیں تاکہ بچوں، حاملہ خواتین اور بزرگوں کا بروقت علاج ہوسکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -