ٹریفک پولیس اہلکار تشدد کیس ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ

ٹریفک پولیس اہلکار تشدد کیس ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس میں گرفتار ملزم شفیق کو14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ سول لائن پولیس نے ملزم شفیق کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں پیش کیا۔ ملزم شفیق پر کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کا مقدمہ اے ٹی اے کے تحت درج کیا گیا تھا جبکہ شفیق کے خلاف شہری کی گاڑی کی توڑ پھوڑ کا مقدمہ بھی درج ہے جس پر ملزم ضمانت پر ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمہ سے متعلق رپورٹ بھی 5دن میں طلب کی ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -