ملک میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی ترجیح ہے : ارشد جاویدوڑائچ

ملک میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی ترجیح ہے : ارشد جاویدوڑائچ

  

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے کہا ہے کہ ملک میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی ترجیح ہے ۔میاں نواز شریف شب وروز مفاد عامہ کی خاطر مصروف عمل ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پنجاب کے عوام کیلئے تعمیر وترقی کے میگا پروجیکٹ کو عملی جامعہ پہنا رہے ہیں ۔عوام کو ضروریات زندگی کی تمام بنیادی بلکہ جدید سہولیات کی فراہمی حکومت کا مشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی روڈ زپروگرام ، سڑکیں،معاشی ترقی وخوشحالی کا زینہ کے تحت اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، جس کے تحت رواں برس سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوگی ۔خادم اعلیٰ کا یہ ویژن دیہی علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی خاطر سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور ثابت کرتا ہے کہ میاں شہباز شریف پنجاب بھر کے دیہی علاقوں کی جانب بھی اپنی خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم کی شمعیں گھر گھر پہنچانے کی خاطر خادم اعلیٰ پنجاب نے پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب کا آغاز کرکے نوجوانون طبقہ کیلئے اور تعلیم کے فروغ کیلئے تاریخی اور مثالی کارنامہ سر انجام دیا ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دانش مندانہ فیصلوں ، قائدانہ صلاحیتوں اور شبانہ روز مخلصانہ کاوشوں سے ملک ایک بار پھر ترقی کے راستوں پر گامزن ہو چکا ہے جس طرح وزیر اعظم پاکستان کے تمام صوبوں میں بلا تفریق پاکستان کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے پلان مرتب کیے ہیں ان کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -