سوچی سمجھی سکیم کے تحت لوکل باڈی نظام کو ناکام بنایا جا رہا ہے،منظور وٹو

سوچی سمجھی سکیم کے تحت لوکل باڈی نظام کو ناکام بنایا جا رہا ہے،منظور وٹو

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب صدر میاں منظور احمد وٹو نے پنجاب حکومت کے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات تو کروا لئے ہیں لیکن اب وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے ایک سوچی سمجھی سکیم کے تحت لوکل باڈی نظام کو ناکام بنایا جا رہا ہے یہ آرڈیننس اُس وقت آیا ہے جب سپیشل سیٹوں کا نوٹیفیکیشن بھی ہو چکا ہے اور نومینیشن پیپر آنے کے علاوہ کاغذات نامزدگی بھی داخل ہو چکے ہیں اس آرڈیننس سے حکمرانوں کی بدنیتی عیاں ہو گئی ہے لیکن پنجاب حکومت کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون دان، دانشوروں کے علاوہ عام لوگ اور بلدیاتی نظام کو سمجھنے والے اس آرڈیننس کو دیکھ کر پنجاب حکومت کو کوس رہے ہیں اس آرڈیننس سے آزاد ممبران کے حق رائے دہی کو غصب کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ آرڈیننس کے آنے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس سپیشل سیٹوں کے شیڈول کو تبدیل کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے حکومت پنجاب بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس آرڈیننس کو فلفور واپس لے تاکہ الیکشن شیڈول متاثر نہ ہو۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -