سپریم کورٹ نے تلور کے شکار کی اجازت دیدی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عرب شہزادوں کے تلور کے شکار پر پابندی ختم کرتے ہوئے شکار کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے لارجربینچ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف وفاق ، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان حکومت کی اپیلوں پر آٹھ جنوری کو محفوظ کیاگیا فیصلہ سنا دیا۔ مختصرفیصلے کے مطابق پانچ رکنی بینچ کے چار ججوں نے متفقہ طورپر شکار کی اجازت دینے کی حمایت کی ۔ اپیلوں میں صوبائی حکومتوں نے موقف اپنایا تھا کہ تین رکنی بینچ کی طرف سے جاری کیے گئے عدالتی فیصلے میں قانونی خامیاں موجود ہیں ، صوبائی قوانین تلور کے شکار کے پرمٹ جاری کرنے کی اجازت دیتے ہیں جبکہ تلور کی افزائش نسل کیلئے بھی اقدامات کیے جاتے ہیں جبکہ اس نایاب پرندے کی نسل سے متعلق عرب ممالک کو بھی احساس ہے ۔
یادرہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال اگست میں تلور کے شکار پر پابندی کا حکم دیاتھا۔