نامعلوم افراد کی فائرنگ ، دو پولیس اہلکار شہید

نامعلوم افراد کی فائرنگ ، دو پولیس اہلکار شہید

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) گڑھی شاہو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایلیٹ فورس کے دواہلکاروں کو شہید کردیا۔ 

دنیا نیوز کے مطابق کانسٹیبل شاہ زیب اور فرحان مردان میں تعینات تھے جنہیں گڑھی شاہو کے نیم شہر ی علاقے میں نشانہ بنایا گیا ، دونوں اہلکار مردان میں تعینات تھے ۔ 

رپورٹ کے مطابق پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں کہ مردان میں تعینات اہلکار پشاور میں کیا کررہے تھے اور حملہ آور کون تھے ؟ اسی علاقے میں پہلے بھی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایاجاتارہا۔

مزید :

پشاور -