سلمان خان اپنی محبوبہ لولیاوینٹر ایک ساتھ نئے رئیلٹی شو کی میزبانی کریں گے

سلمان خان اپنی محبوبہ لولیاوینٹر ایک ساتھ نئے رئیلٹی شو کی میزبانی کریں گے
سلمان خان اپنی محبوبہ لولیاوینٹر ایک ساتھ نئے رئیلٹی شو کی میزبانی کریں گے

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اور ان کی محبوبہ رومانوی ماڈل لولیاوینٹر ایک ساتھ نئے رئیلٹی شو کی میزبانی کریں گے۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں کے ساتھ ان کا معاشقہ رہا ہے جس میں اداکارہ سنگیتا بجلانی، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف شامل ہیں جب کہ آج کل رومانوی ماڈل گرل لولیا وینتر کے ساتھ ان کے معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہیں تاہم اب سلو میاں نے اپنی قریبی دوست کو چھوٹے پردے پر متعارف کرانے کا تہیہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان اپنی محبوبہ لولیا وینتر کے ہمراہ ایک نئے رئیلٹی شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے جس کا نام ’’دی فارم ود لولیا‘‘ ہے جب کہ نیا شو بگ باس کی طرز سے مختلف ہوگا جس میں شرکت کرنے والے ارکان فصلوں کی کاشت اور جانوروں کی دیکھ بھال کریں گے۔

مزید :

تفریح -