بم دھماکے میں 6پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ،10 زخمی

بم دھماکے میں 6پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ،10 زخمی
بم دھماکے میں 6پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ،10 زخمی

  

قاہرہ(آن لائن)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بم دھماکے میں 6پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک اور10 زخمی ہو گئے۔مصری وزارت داخلہ کے مطابق قاہرہ کے نواحی علاقے گیزامیں جنگجووں نے پولیس کی گاڑی کو اس وقت بم دھماکے سے نشانہ بنایا، جب پولیس کی ٹیم ایک عمارت میں چھاپہ مارنے کے لیے پہنچی تھی۔ اس عمارت میں مشتبہ جنگجو چھپے ہوئے تھے۔دھماکے میں9 افراد ہلاک 10زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں6 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید :

بین الاقوامی -