شیوسینا کا بھارتی مدارس میں اردو اور عربی زبانوں پر پابندی کا مطالبہ

شیوسینا کا بھارتی مدارس میں اردو اور عربی زبانوں پر پابندی کا مطالبہ
شیوسینا کا بھارتی مدارس میں اردو اور عربی زبانوں پر پابندی کا مطالبہ

  

نئی دہلی(آن لائن)ہندوستان کی انتہا پسند اور سخت گیر جماعت شیو سینا نے وزیراعظم نریندر مودی سے مدارس میں اردو اور عربی زبان پر پابندی عائد کرتے ہوئے انگریزی اور ہندی کو رائج کرنے کا مطالبہ کردیا۔حکومت کی اتحادی جماعت نے اپنے روزنامہ ’سامنا‘ کے اداریہ میں لکھا کہ برطانوی حکومت یہ سوچنے میں غلط نہیں کہ خود ساختہ دولت اسلامیہ کے جنگجو اپنے پروپیگنڈا کے فروغ میں ان پڑھ مسلمان خواتین کو استعمال کر رہے ہیں۔’اگر حکومت برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون جیسی ہمت دکھاتے ہوئے مدرسوں کو اردو اور عربی میں تعلیم دینے سے روک دے تو انڈیا کا فائدہ ہو گا۔شیو سینا نے مودی اور ان کی کابینہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ غیر ملکی دوروں سے ہندوستان میں بیرونی سرمایہ کاری تو لا سکتے ہیں لیکن ان میں ملک کے اندر موجود دشمنوں سے لڑنے کی ہمت کہاں سے آئی گی۔انتہا پسند تنظیم نے کہا کہ حکومت حوصلہ دکھاتے ہوئے یکساں سول کوڈ لانے کے ساتھ ساتھ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر بھی شروع کرے۔

مزید :

بین الاقوامی -