بھارتی فوج نے اپنا شہری مار کر پاکستانی قرار دیدیا، ثابت نہ ہونے پر نعش لے گئے

بھارتی فوج نے اپنا شہری مار کر پاکستانی قرار دیدیا، ثابت نہ ہونے پر نعش لے گئے
بھارتی فوج نے اپنا شہری مار کر پاکستانی قرار دیدیا، ثابت نہ ہونے پر نعش لے گئے

  

شکرگڑھ (ویب ڈیسک )بھارتی سکیورٹی فورسز نے سرحد پر اپنے ہی شہری کو فائرنگ کر کے ہلاک کر کے پاکستانی قرار دے دیا، تصدیق نہ ہونے پر اپنا شہری تسلیم کر کے نعش لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ کی سرحدی چک پوسٹ جلالہ شریف کے مقام پرگزشتہ صبح چھ بجے فائرنگ کر کے سرحدی باڑ کے قریب سرحد عبور کرنے والے ایک نامعلوم شخص کو ہلاک کر دیا۔ بھارتی میڈیا نے اسے پاکستانی دہشت گرد قرار دے کر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کر دیا، بھارتی فورسز نے صبح دس بجے پاکستان رینجرز حکام کو اطلاع کی کہ ہم نے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے پر پاکستانی شخص کو ہلاک کیا ہے ا?پ تصدیق کر کے نعش وصول کر لیں، اطلاع ملتے ہی ونگ کمانڈر رینجرز نارووال شاہد کمال کی ہدایت پرکمپنی کمانڈر رینجرز ،پولیس تھانہ کوٹ نیناں کی باری نفری موقع پر پہنچ گئی،سہ پہرفلیگ میٹنگ کے دوران بی ایس ایف کے افسران ہلاک ہونے والے شخص کو پاکستانی ثابت کرنے میں ناکام رہے، مارے جانے والے شخص کے و ضع قطع سے بھارتی ثابت ہونے پر بھارتی فورسزکو منہ کی کھانی پڑی،جس پر بی ایس ایف نے جاں بحق شخص کو بھارتی تسلیم کر لیا اور نعش اٹھا کر واپس لے گئے ذرائع کے مطابق سکیورٹی حکام نے ارد گرد کے دیہات سے بھی تصدیق کی تاہم جاں بحق شخص کی شناخت نہ ہو سکی۔

مزید :

بین الاقوامی -