افغانستان سے انگور اڈا پر راکٹوں سے حملہ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

افغانستان سے انگور اڈا پر راکٹوں سے حملہ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
افغانستان سے انگور اڈا پر راکٹوں سے حملہ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

  

بنوں (ویب ڈیسک) افغانستان سے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا میں چھ راکٹ فائر، دو راکٹ دکان پر گرنے سے تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ چار راکٹ پہاڑ پر جا گرے، دو راکٹ دکان کو جا لگے۔ ذرائع کے مطابق دکان تباہ ہو گئی۔ تین افراد عبدالقادر، عبدالقیوم اور موسیٰ خان جاں بحق ہو گئے جبکہ اسماعیل زخمی ہو گیا۔ زخمی کو علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے چاروں افراد کا تعلق افغانستان سے ہے اور کئی سال سے اسی علاقے میں آباد ہیں۔ یہ راکٹ افغانستان کے علاقے خواجہ حذر سے فائر کئے گئے تھے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا راکٹ کس نے فائر کئے تھے۔

مزید :

بنوں -