پرچم لہرانے میں امریکی عہدیداروں سے فاش غلطی

پرچم لہرانے میں امریکی عہدیداروں سے فاش غلطی
پرچم لہرانے میں امریکی عہدیداروں سے فاش غلطی

  

زیورخ(آن لائن) سوئٹرزلینڈ کے سیاحتی شہر زیورخ میں حال ہی میں شام کے بحران کے حوالے سے امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات کے موقع پر روسی قومی پرچم الٹا لہرا دیا گیا عرب میڈیا کے مطابق زیورخ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سییگی لافروف کے درمیان اہم میٹنگ ہونا تھی۔ تاہم اس موقع پر امریکی عہدیداروں کی غلطی کے نتیجے میں روس کا قومی پرچم الٹا لہرا دیا گیا۔ تقریب میں رْوسی پرچم کا نچلا حصہ اوپر اور اوپر کاحصہ نیچے کر دیا گیا۔دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات کی تیاری کے لیے امریکیوں کو ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں مگر کسی امریکی عہدیدار کی توجہ الٹے لہرائے گئے روسی پرچم کی جانب نہیں گئی تاہم ایک روسی فوٹو گرافر نے امریکیوں کی فاش غلطی کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وفد کو جب اپنے پرچم کے الٹے لہرائے جانے کا علم ہوا تو وہ اس پر بہت افسردہ ہوئے۔بعد ازاں روسی پرچم دوبارہ سے درست کر کے لہرایا گیا-

مزید :

بین الاقوامی -