امریکی فوج کو افغانستان میں داعش کو نشانہ بنانے کی اجازت مل گئی

امریکی فوج کو افغانستان میں داعش کو نشانہ بنانے کی اجازت مل گئی
امریکی فوج کو افغانستان میں داعش کو نشانہ بنانے کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن) پینٹاگون نے امریکی فوجی کمانڈرز کو افغانستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائیوں کی اجازت دے دی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے مطابق امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے ریپبلکن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جان میک کین نے کہا کہ 'معلوم ہوتا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما کی ڈیموکریٹ انتظامیہ اب اس حقیقت کے حوالے سے جاگ گئی ہے کہ ایک سال سے بھی زائد جاری رہنے والی امریکی فوجی مہم کے باوجود، داعش عالمی سطح پر پہنچ گئی ہے اور بڑھ رہی ہے۔جان میک کین نے ایک سماعت کے دوران بتایا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے دی جانے والی اجازت وقت کی ضرورت ہے 'ہم میں سے بیشتر یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ہم نے داعش کے خلاف اپنے حملوں کو عراق اور شام تک محدود کرلیا ہے۔یاد رہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے گذشتہ ہفتے جاری ہونے والے ایک بیان میں افغانستان میں موجود داعش کے خراسان گروپ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔امریکی فورسز کی جانب سے اس سے قبل بھی افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، تاہم یہ کارروائیاں امریکی فوجیوں کے تحفظ کے لیے ایک مخصوص حالات کے تحت تھیں۔