تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12افراد ہلاک ،26کو بچا لیا گیا

 تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12افراد ہلاک ،26کو بچا لیا گیا
 تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12افراد ہلاک ،26کو بچا لیا گیا

  

انقرہ(آن لائن)ترکی کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 26 افراد کو بچالیا گیا۔حکام کے مطابق تارکین وطن کی کشتی یونان جاتے ہوئے ترکی کے ساحل ازمیر کے قریب خراب موسم کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار12 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ترک کوسٹ گارڈ نے ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کے ذریعے آپریشن کرکے26افراد کو بچالیا۔ ترک سیکیورٹی فورسز نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 مبینہ ملزمان کوبھی گرفتار کر لیا ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -