’’جنوری نے دسمبر کو بھی مات دیدی‘‘ دھند کا راج ، متعدد شہروں میں درجہ حرارت منفی سینٹی گریڈ

’’جنوری نے دسمبر کو بھی مات دیدی‘‘ دھند کا راج ، متعدد شہروں میں درجہ حرارت ...
’’جنوری نے دسمبر کو بھی مات دیدی‘‘ دھند کا راج ، متعدد شہروں میں درجہ حرارت منفی سینٹی گریڈ

  

اسلام آباد (آن لائن)’’جنوری نے دسمبر کو بھی مات دیدی‘‘ ملک کے مختلف حصوں میں دھند کا راج برقرار ہے ، سکردو کا درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے لگا۔ لاہور سمیت بعض شہروں میں سورج گویا روٹھ ہی گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے مزید چند دن شدید سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جدھر دیکھیں دھند ہی دھند اور رگوں میں خون جما دینے والی سردی کاراج ، اسلام آباد سے پشاور موٹر وے پر حد نگاہ پندرہ سے بیس میٹر رہ گئی۔ موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شدید دھند نے جڑواں شہروں پر بھی تا حدنگاہ چادر تان لی ، شہر اقتدار کا ہر منظر دھندلا گیا۔ نیشنل ہائی وے پر چیچہ وطنی سے ملتان تک ہر طرف گہری دھند کی وجہ سے ٹریفک رینگنے لگی۔ رحیم یار خان اور صادق آباد کے علاقوں میں بھی دھند نے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے ، ملک کے زیادہ تر علاقوں میں رگوں میں خون جما دینے والی سردی بھی اپنے جوبن پر ہے۔ لاہور سمیت بیشتر شہروں میں سورج گویا روٹھ ہی گیا۔ پہاڑی علاقوں کو دیکھیں تو پارہ اس حد تک نیچے چلا گیا کہ گھروں اور سڑکوں پر پانی

تک جم گیا۔ سکردو ، منفی بارہ سینٹی گریڈ کے ساتھ کم سے کم درجہ حرارت میں پہلے نمبرپر رہا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے اگلے چند روز شدید سردی کی موج مستی جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید :

ماحولیات -