نجی ایئرلائن کی لاہور سے مدینہ کی پرواز منسوخ، مسافروں کا احتجاج

نجی ایئرلائن کی لاہور سے مدینہ کی پرواز منسوخ، مسافروں کا احتجاج
نجی ایئرلائن کی لاہور سے مدینہ کی پرواز منسوخ، مسافروں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی ) نجی ایئرلائن کی لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی۔ جس پر مسافروں نے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے علامہ اقبال ایئرپورٹ کے لاؤنج میں دھرنا دے دیا۔ نجی ائیرلائن کی پرواز 12 بجکر 50 منٹ پر شیڈول تھی جبکہ 3 بجے تکنیکی وجہ کی بنیاد پر پرواز منسوخی کا اعلان کر دیا گیا جس پر مسافروں کی ایئرلائن انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مسافروں نے بورڈنگ کارڈ واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے لاؤنج میں دھرنا دے دیا۔ مسافروں کے مطابق رات 10 بجے سے ائیرپورٹ پر موجود ہیں جبکہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے اگلے شیڈول کے متعلق بھی آگاہ نہیں کیا جا رہا۔

مزید :

لاہور -