ہٹ اینڈ رن کیس، سلمان خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج
مہاراشٹر (این این آئی) بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو ’ہٹ اینڈ رن‘ کیس میں بری کرنے والے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل درج کروانے جارہی ہے۔ قانون اور عدلیہ کے ادارے سے ایک اہلکار کا کہنا تھا اپیل درج کروانے کے لئے سرکاری وکلا کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اہلکار کے مطابق حکومت اپنے امتیازات و خصوصیات پر ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرے گی۔ اپیل ایک ہفتے کے اندر درج کروادی جائے گی۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیو یندر فادنوس نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ ریاستی حکومت سلمان خان کو بری کرنے والے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔