گدو تھرمل پاور ، حیدر آباد جانے والی مین سپلائی لائن کے تار ٹوٹ گئے

گدو تھرمل پاور ، حیدر آباد جانے والی مین سپلائی لائن کے تار ٹوٹ گئے
گدو تھرمل پاور ، حیدر آباد جانے والی مین سپلائی لائن کے تار ٹوٹ گئے

  

حیدر آباد (آئی این پی ) گدو تھرمل پاور سے حیدرآباد کو جانے والی مین سپلائی لائن کے تار ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے سکھر ، حیدرآباد ، خیرپور ، گھوٹکی اور دادو کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔تاریں ٹوٹنے کے بعد حیسکو حکام نے ہنگامی بنیادوں پر تاروں کی مرمت کا کام شروع کر دیا۔یادرہے کہ گزشتہ روز چھ روز میں دو سرا بڑا بریک ڈاؤن جمعرات سہ پہر تین بج کر چودہ منٹ پر گدو تھرمل پاور ہاؤس کا مین ٹرانسفارمر آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ سسٹم میں گڑ بڑ ہوئی تو اکثر علاقوں میں سپلائی بھی گڑ بڑا گئی۔ لوڈ بڑا تو سسٹم بچانے کیلئے منگلا اور تربیلا سمیت دیگر پیدواری یونٹ بھی بند کر دیئے گئے جس کے بعد، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع بجلی سے محروم ہو گئے۔ شیخوپورہ کے قریب ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے لیسکو کے تمام گرڈ اسٹیشن بھی بند ہو گئے۔ اسلام آباد اور لاہور کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، اٹک، جہلم، ملتان ، فیصل آباد، پشاور اور آزاد کشمیر کے کئی علاقے بھی گھنٹوں اندھیرے میں ڈوبے رہے ۔

مزید :

حیدرآباد -