ذمہ داری قبول ، میڈیا فحاشی، غیر ملکی ثقافت کو فروغ نہ دے:افغان طالبان

ذمہ داری قبول ، میڈیا فحاشی، غیر ملکی ثقافت کو فروغ نہ دے:افغان طالبان
ذمہ داری قبول ، میڈیا فحاشی، غیر ملکی ثقافت کو فروغ نہ دے:افغان طالبان

  

کابل (ویب ڈیسک) طالبان نے ملکی میٰا کو تنبیہ کی ہے کہ وہ فحاشی اور غیر ملکی ثقافت کو فروغ نہ دے۔ بدھ کو ہونیوالے کار بم دھماکے جس میں معروف ٹی وی چینل طلوع سے وابستہ 7 صحافی ہلاک ہوئے تھے، کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے طالبان کا کہنا تھا کہ طلوع ٹی وی کو امریکہا ور اس کے اتحادیوں کے حق میں پراپیگنڈا کرنے، بیہودگی، بے دینی، غیر ملکی ثقافت اور فحاشی پھیلانے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ طالبان نے کہا کہ طلوع ٹی وی کے کارکن اسلا اور جہاد کے مخالف ہیں جنہیں امریکی انٹیلی جنس نے تربیت دی ہے اور وہ سب امریکیوں کیلئے محنت کررہے ہیں۔ گزشتہ برس طلوع ٹی وی کی جانب سے طالبان کی جانب سے کئے جانے والے جرائم جن میں اغوا،قتل اور ریپ شامل ہیں، کی رپورٹس چلانے پر طالبان نے حملے کی کھلی دھمکی دی تھی۔ دوسری جانب افغانی ٹی وی چینل کا موقف ہے کہ وہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرتا ہے جس میں طالبان کے موقف کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔ طلوع کے مالک سعد محسنی کا کہنا ہے کہ مرنے والے صحافی افغانستان میں آزادی اظہار کیلئے کام کررہے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -