اپنی فلم دیکھتے ہوئے اکثر سوجاتا ہوں:سلمان خان

اپنی فلم دیکھتے ہوئے اکثر سوجاتا ہوں:سلمان خان
 اپنی فلم دیکھتے ہوئے اکثر سوجاتا ہوں:سلمان خان

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ میں اپنی فلم دیکھتے ہوئے اکثر سوجاتا ہوں۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان فلم نگری کے صف او ل کے اداکاروں میں سے ایک ہیں جنکے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے یہی وجہ ہے کہ سلو میاں کے مداح ان کی فلموں کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں لیکن دبنگ خان نے اپنی فلم کی سکریننگ پر سونے کا اعتراف کرکے حیران کردیا ہے۔سلمان خان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہیں عام انسانوں کی طرح رہنا زیادہ پسند ہے اسی لیے وہ جیسے سکرین پر نظر آتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں انہو ں نے کہا کہ میں اپنی فلم دیکھتے ہوئے اکثر سو جاتا ہوں۔

مزید :

تفریح -