بھارتی پلیئر کے اننگز میں 1 ہزار رنز کا پردہ چاک ہونے لگا

بھارتی پلیئر کے اننگز میں 1 ہزار رنز کا پردہ چاک ہونے لگا
بھارتی پلیئر کے اننگز میں 1 ہزار رنز کا پردہ چاک ہونے لگا

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے 15 سالہ کرکٹر پر انیو دھنوادے کی جانب سے ایک اننگز میں 1000 رنز کا پردہ چاک ہونے لگا، انھیں اپنی ریکارڈ ساز اننگز کے دوران 25 چانس ملے، 10 برس کے ’پیسرز ‘ سے بولنگ کرائی گئی جبکہ باﺅنڈریز صرف 30 گزکی تھیں۔ یا د رہے کہ پرانیو دھنوادے نے گزشتہ دنوں ممبئی کے ایک سکول ٹورنا منٹ میں ناٹ آﺅٹ 1009 رنز بنائے تھے جو کرکٹ میں کسی بھی لیول پر سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے ، اب بھارتی میڈیا نے خود ہی اس کا پوسٹ مارٹم کرنا شروع کر دیا، تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ اس میچ میں دھنوادے کو مجموعی طورپر 25 چانس ملے، ان میں 22 ڈراپ کیچز اور تین اسٹمپنگ شامل ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دھنوادے کو بولنگ کرنے والے ایوش ڈوبے اور سراتھ سولنکھے دونوں اندر 12 کھلاڑی اور پانچویں کلاس میں پڑھتے ہیں ، انھوں نے اس سے پہلے ایک میچ میں 9 سے زائد اوورز نہیں کرائے، کبھی 15 گز سے بڑی پچ پر نہیں کھیلے اور نہ ہی کبھی ان کے ہاتھوں سے فل سائز کی گیند تھامی تھی۔ یہ دونوں آریا گروکل کی فرسٹ ٹیم میں شامل بھی نہیں تھے، اس کے باوجود ان سے 20، 20 سے زائد اوورز کرائے گئے، گراﺅنڈ کی باﺅنڈریز صرف 30 گز کی تھیں جس سے دھنوادے کو چوکے چھکے لگانے کا خوب موقع ملا۔

مزید :

کھیل -