برطانیہ سے 38 پاکستانی ڈی پورٹ ہونے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (آن لائن) برطانیہ میں غیر قانونی طورپر مقیم 38 پاکستانی ڈی پورٹ ہونے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے جنہیں ایف آئی اے نے حراست میں لے لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے 38 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے خصوصی پرواز کے ذریعے لندن سے اسلام آباد منتقل کر دیا ہے، یہ پاکستانی برطانیہ میں غیر قانی طورپر مقیم تھے ، اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر ان تمام افراد کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کرد ی ہے۔