سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ سماءنیوزکے مطابق سینئر سول جج کی عدالت نے بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ایف آئی اے کرائم سرکل نے بلند اختر رانا کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا ،بلند اختر رانا نے اپنی کینیڈا کی شہرت کو خفیہ رکھا ۔بتایا گیا ہے کہ بلند اختر رانا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست وزارت دخلہ کو ارسال کی جا چکی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا نے پانچ پاکستانی پاسپورٹ بھی حاصل کر رکھے تھے ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -