کرپشن الزامات ‘وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ کا حکم دےدیا

کرپشن الزامات ‘وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ ...
کرپشن الزامات ‘وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ کا حکم دےدیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کرپشن الزامات پر ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔سماءنیوز کے مطابق وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ ظفر اللہ جمالی نے اسمبلی فلور پر کرپشن کے الزامات لگائے ،الزامات کی تحقیقات ضرری ہیں۔انہوں نے حکم دیا کہ ایک مہینہ قبل دی جانے والی گرانٹ کا آڈٹ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن ہو رہی ہے تو بہتر ہے کہ معاملات کا پتہ چل جائے ،آڈٹ کا مقصد ہاکی کے معاملات میںشفافیت لانا ہے ۔۔انہوں نے بتایاکہ 2014سے لیکر اب تک ملنے ولی گرانٹ کے آڈٹ کا حکم دیا ،سابقہ دور کی آڈت رپورٹ جلد مکمل ہونے والی ہے ،عوام کا پیسہ ہے اس کا آڈٹ ہونا ضروری ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -