ایران کے خلاف عائد پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے گا : جاپان

ایران کے خلاف عائد پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے گا : جاپان
ایران کے خلاف عائد پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے گا : جاپان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (آن لائن) جاپان نے ایران کے خلاف عائد کی گئی پابندیاں ہٹانے کا اعلان کر دیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ فیومر کاتشیرو نے کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے اس کے جوہری معائدے کے تحت کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے بعد جاپانی کابینہ نے ملک پر عائد کی گئی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جاپان ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ بھی دے گا جبکہ دونوں جلد سرمایہ کاری کے ایک معاہدے پر بھی دسختط کریں گے ۔