سانحہ چارسدہ پر تحقیقات میں اہم پیشرفت ،ماسٹر مائنڈ مقامی کمانڈر تھا ، ایک کا تعلق وزیر ستان دوسرا افغانستان سے تھا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر تحقیقات میں اہم پیشرفت ہو گئی ۔ سماءنیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سانحہ چارسدہ کے حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ مقامی کمانڈر تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایک کا تعلق وزیر ستان اور دوسرے کا افغانستان سے تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے یونیورسٹی کے قریب مقیم رہنے کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ذرائع نے بتایا کہ یونیورسٹی کے 9کیمروں سے حملہ آوروں کی شناخت میں مدد نہیں مل سکی ، پولیس کی ایڈوائزری پر وائس چانسلر نے غیر معیاری کیمرے خرید کر اپنی جان چھڑا لی تھی ۔