پاکستان سٹیٹ بنک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں0.45 فی صد کمی
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان سٹیٹ بنک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں0.45 فی صد کمی آگئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بنک نے اپنے اعداوشمار میں کہا ہے کہ 15 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 72 ملین ڈالرز کمی آئی اور کمی کی وجہ بیرونی قرضوں کی مد د میں83 ملین ڈالرزکی ادائیگی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کی لاگت 20689.7 ملین ڈالرز ہے جبکہ بنکوں کے پاس4937.4 ملین ڈالرز ہیں۔گزشتہ ہفتے سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں3.5 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ آئی ایم ایف کی جانب سے 500 ملین ڈالرز مل گئے تھے ۔سٹیٹ بنک کو نومبر میں کئی دوطرفہ معاہدوں اور دیگر سرکاری ذرائع سے 98 فی صد رقم ملی تھی جس میں عالمی بنک سے 500 ملین اورایشائی ترقیاتی بنک سے 400 ملین ڈالرز شامل ہیں۔میڈیار رپورٹس کے مطابق اکتوبر میں سٹیٹ بنک کے ذخائر میں13.4 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا۔