آج بدترین کھیل پیش کیا، نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں: شاہد آفریدی

آج بدترین کھیل پیش کیا، نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں: ...
آج بدترین کھیل پیش کیا، نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں: شاہد آفریدی

  

ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آج میں میچ میں بدترین کرکٹ کھیلی ہے، نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد ایوارڈ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ہم نے آج بہت بری کرکٹ کھیلی ہے، پہلے 6 اوورز میں 5 بیٹسمین آﺅٹ ہو جائیں تو کیا امید کیا جا سکتی ہے۔ ورلڈکپ اور ایشیاءکپ سے پہلے بہت سی خامیوں پر قابو پانا ہو گا اور بڑے فیصلے لینا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ،ہم نے بڑے ٹارگٹ کا دباﺅ لیا، پاکستان کی باﺅلنگ ٹھیک جا رہی ہے لیکن بیٹنگ پر محنت کرنی پڑے گی۔

مزید :

کھیل -